امریکہ کے صدر براک اوباما نے شام کی صورت حال کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کچھ وقت تک افراتفری کی صورتحال رہ سکتی ہے۔مسٹر اوباما نے بحرالکاہل ممالک کے سربراہی اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے
کہا کہ وہ شام کے مسئلے کے
مختصر مدتی حل اور وہاں کی صورت حال کے معمول پر
آنے کے تعلق سے پر امید نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر بشار الاسد کی حمایت میں روس اور ایران کے فیصلے کے
بعد سے وہاں فضائی حملے کئے جا رہے ہیں اور اس میں وہاں کے شہری بھی مارے
جا رہے ہیں۔